QR CodeQR Code

سعودی عرب کیجانب سے کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت

4 Dec 2022 02:27

اپنے ایک بیان میں سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پرتشدد کارروائیوں کو مسترد کرتے ہیں، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پرتشدد کارروائیوں کو مسترد کرتے ہیں، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان کے سفارتی حکام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ گولی لگنے سے پاکستانی ناظم الامور کا گارڈ زخمی ہوگیا، اُس کے سینے میں 3 گولیاں لگیں، جس کا علاج جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1028390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028390/سعودی-عرب-کیجانب-سے-کابل-میں-پاکستانی-سفارت-خانے-پر-حملے-کی-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org