QR CodeQR Code

پونچھ ڈویژن کی 88 یونین کونسل میں سے 37 کے نتائج جاری

4 Dec 2022 08:44

جموں کشمیر میں 2 یونین کونسل پر پیپلز پارٹی اور 2 پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ 51 یونین کونسل کے نتائج آنا باقی ہیں۔


اسلام ٹائمز. آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا، پونچھ ڈویژن کی 88 یونین کونسل میں سے 37 کے سرکاری نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اب تک کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی صرف 12 نشستیں جیت سکی ہے۔ آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) یونین کونسلز کی 15 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے اور پیپلز پارٹی 6 یونین کونسل پر کامیاب ہوئی ہے۔جموں کشمیر میں 2 یونین کونسل پر پیپلز پارٹی اور 2 پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ 51 یونین کونسل کے نتائج آنا باقی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1028392

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028392/پونچھ-ڈویژن-کی-88-یونین-کونسل-میں-سے-37-کے-نتائج-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org