0
Sunday 4 Dec 2022 02:37

یورپین یونین کی کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

یورپین یونین کی کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
اسلام ٹائمز۔ یورپین یونین نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ ایک پیغام میں یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کی خارجہ امور کی ترجمان نبیلا مصرالی نے کہا کہ یونین افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفارت خانے پر حملے سے پریشان ہے۔ لیکن یہ جان کر تسلی ہوئی کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین افغانستان میں بشمول سفارتی برادری کے، تمام دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1028393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش