QR CodeQR Code

روس اپنے تیل کی قیمت محدود کرنے کے اقدامات قبول نہیں کریگا، کریملن

3 Dec 2022 22:54

واضح رہے کہ جی سیون ممالک اور آسٹریلیا نے گذشتہ روز روسی تیل 60 ڈالر فی بیرل تک محدود کرنے پر اتفاق کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کے بعد جی سیون ممالک نے بھی روسی تیل کی قیمت محدود کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس حوالے سے کریملن کا کہنا ہے کہ روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کے اقدامات قابل قبول نہیں، روس اپنے تیل کی قیمت محدود کرنے کے اقدامات قبول نہیں کرے گا۔ کریملن کا مزید کہنا ہے کہ روسی تیل کی قیمت محدود کرنے کے یورپی اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق روس قیمتیں محدود کرنے والے ممالک کو تیل نہ دینے کا کہہ چکا ہے۔ واضح رہے کہ جی سیون ممالک اور آسٹریلیا نے گذشتہ روز روسی تیل 60 ڈالر فی بیرل تک محدود کرنے پر اتفاق کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1028395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028395/روس-اپنے-تیل-کی-قیمت-محدود-کرنے-کے-اقدامات-قبول-نہیں-کریگا-کریملن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org