QR CodeQR Code

امریکہ، پہلے سکستھ جنریشن بمبار طیارے بی 21 ریڈر کی رونمائی

4 Dec 2022 09:09

امریکی وزیر دفاع  لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ جدید ترین فضائی دفاعی نظام بھی بی 21 طیارے کو ڈھونڈنے میں کامیاب نہیں ہوسکے گا اور بی 21 کے صرف ایک طیارے کی تیاری پر تقریباً 70 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی افواج نے پہلے سکستھ جنریشن بمبار طیارے بی 21 ریڈر کی رونمائی کردی ہے۔ جدید بمبار طیارے کی تقریب رونمائی کیلیفورنیا میں ہوئی جس میں امریکی افواج کے حکام نے بھی شرکت کی۔ پہلا سکستھ جنریشن بمبار طیارہ بی 21 ریڈر امریکی وزارت دفاع کی کنٹریکٹر کمپنی نے بنایا ہے۔ یہ جدید طیارہ روایتی ہتھیار سمیت جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ  طیارہ بغیر عملے کے پرواز کر سکے گا۔ خبر ایجنسی کےمطابق یہ طیارہ امریکی جوہری نظام کا اہم حصہ ہوگا جس میں ایسے ہتھیار موجود ہیں جنہیں زمین، فضا اور سمندر سے لانچ کیا جاسکتا ہے۔ امریکی وزیر دفاع  لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ جدید ترین فضائی دفاعی نظام بھی بی 21 طیارے کو ڈھونڈنے میں کامیاب نہیں ہوسکے گا اور بی 21 کے صرف ایک طیارے کی تیاری پر تقریباً 70 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔ امریکی فضائیہ نے بی 21 کے کم از کم 100 طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں شمالی کوریا نے امریکی جوہری صلاحیت اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی کو مات دینے کا اعلان کیا ہے اور چینی صدر نے شمالی کوریا کا ساتھ دینے کے عزم کو دہرایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1028396

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028396/امریکہ-پہلے-سکستھ-جنریشن-بمبار-طیارے-بی-21-ریڈر-کی-رونمائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org