QR CodeQR Code

گیند حکومت کے کورٹ میں ہے، سیاست آباد کرنی ہے یا برباد، شیخ رشید

4 Dec 2022 11:18

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ مفتاع اسماعیل حکومت کی معیشت کا پوسٹ مارٹم کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ خزانہ مفتاع اسماعیل حکومت کی معیشت کا پوسٹ مارٹم کر رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان 30 دسمبر تک الیکشن کی تاریخ لیں گے یا پھر اسمبلیاں توڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گیند حکومت کے کورٹ میں ہے، سیاست آباد کریں یا برباد کریں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ چار چار وزراء مل کر بھی بیانات دیں تو کوئی اُن کی بات نہیں سنتا۔


خبر کا کوڈ: 1028410

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028410/گیند-حکومت-کے-کورٹ-میں-ہے-سیاست-آباد-کرنی-یا-برباد-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org