QR CodeQR Code

امریکہ پاکستان آ کر مذہبی آزادی کا خود مشاہدہ کرلے، طاہر اشرفی

4 Dec 2022 11:34

پی یو سی کے چیئرمین اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مشرق وسطیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین عوام کے حقوق کا محافظ ہے، پاکستان میں تمام مذاہب اور مسالک کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے امریکی مذہبی آزادی کمیٹی کو پاکستان آ کر حقائق کا مشاہدہ کرنے کی دعوت دے دی۔ لاہور سے جاری بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کا آئین عوام کے حقوق کا محافظ ہے، پاکستان میں تمام مذاہب اور مسالک کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کمیٹی کا پاکستان اور سعودی عرب پر الزام افسوسناک ہے، بے بنیاد پروپیگنڈا اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں اور اداروں کی پرانی روش ہے۔


خبر کا کوڈ: 1028412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028412/امریکہ-پاکستان-ا-کر-مذہبی-ا-زادی-کا-خود-مشاہدہ-کرلے-طاہر-اشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org