QR CodeQR Code

کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے، دفتر خارجہ

4 Dec 2022 11:32

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق افغان حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد ہم ان رپورٹس کی سچائی کی تصدیق کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ داعش خراسان نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق افغان حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد ہم ان رپورٹس کی سچائی کی تصدیق کر رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ دہشت گردی سے افغانستان اور خطے میں امن و استحکام کو لاحق خطرے کی نشاندہی کرتا ہے لہٰذا اس لعنت کو شکست دینے کے لیے تمام تر اجتماعی طاقت کے ساتھ عزم سے کام لینا چاہیے۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔


خبر کا کوڈ: 1028413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028413/کابل-میں-پاکستانی-سفارتخانے-پر-حملے-کی-ذمہ-داری-داعش-نے-قبول-ہے-دفتر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org