0
Sunday 4 Dec 2022 12:50

پونچھ ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی 229 نشستوں کیساتھ پہلے نمبر پر

پونچھ ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی 229 نشستوں کیساتھ پہلے نمبر پر
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں پونچھ ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف 229 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 787 نشستوں میں سے 708 کے نتائج موصول ہوئے ہیں، مسلم لیگ نون 129 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی 104 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی 28 نشستوں کے ساتھ چوتھے اور تحریک لبیک پاکستان 7 نشستوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی۔ جمعیت علمائے اسلام، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اور جماعت اسلامی نے چار چار نشستیں حاصل کیں جبکہ آزاد امیدوار 199 نشستیں لے گئے۔ اس طرح، حکمران اتحاد 233 نشستوں پر کامیاب ہوا جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے 276 نشستیں جیت لیں، 79 نشستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔ مظفرآباد کی طرح راولاکوٹ کی میئر شپ بھی اپوزیشن کے حصے میں آنے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کھائی گلہ، ہجیرہ، عباسپور اور دھیر کوٹ میونسپل کمیٹیز میں بھی چیئرمین نہیں بنا سکے گی۔
خبر کا کوڈ : 1028420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش