QR CodeQR Code

بلوچستان پولیس پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری کیلئے بھی سرگرم

4 Dec 2022 15:47

پولیس ذرائع نے بتایا کہ منگل تک شہباز گل کو کوئٹہ کی عدالت میں پیش کرنیکے امکانات ہیں۔ شہباز گل کو سوموار تک کوئٹہ پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اعظم سواتی کی گرفتاری کے بعد بلوچستان پولیس پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری کیلئے سرگرم ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ منگل تک شہباز گل کو کوئٹہ کی عدالت میں پیش کرنے کے امکانات ہیں۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ شہباز گل کو سوموار تک کوئٹہ پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جبکہ ان کے نہ آنے پر بلوچستان پولیس کی ٹیم انہیں بھی گرفتار کرکے کوئٹہ لے آئیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کام کیلئے بلوچستان پولیس کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ جو جانے کیلئے تیار ہے۔


خبر کا کوڈ: 1028446

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028446/بلوچستان-پولیس-پی-ٹی-آئی-رہنما-شہباز-گل-کی-گرفتاری-کیلئے-بھی-سرگرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org