QR CodeQR Code

پی پی رہنماء نے بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا

معیشت بدستور بدحال اور دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

4 Dec 2022 14:18

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ ڈالر 200 پر آجائے گا۔ مہنگائی کم اور آئی ایم ایف کو سیدھا کر دینگے۔ الٹا آئی ایم ایف نے مزید ٹیکس لگانے تک اگلی قسط دینے سے ہی انکار کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ معیشت بدستور بدحال ہے اور دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ میڈیا نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ملک کی تشویشناک معاشی صورتحال پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔ سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ملک کی معیشت بدستور بدحال اور دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ دوست ممالک بھی پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کہا گیا تھا کہ ڈالر 200 پر آجائے گا۔ مہنگائی کم اور آئی ایم ایف کو سیدھا کر دیں گے۔ الٹا آئی ایم ایف نے مزید ٹیکس لگانے تک اگلی قسط دینے سے ہی انکار کر دیا۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کسی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا پھر صرف مفتاح کو بَلی چڑھا کر صرف وزیر بننا مقصود تھا۔؟

پی پی رہنماء نے مزید کہا کہ اس ضمن میں صرف آج کے اخبارات ہی پر نظر ڈال لیں۔ اخباروں نے بھی بیرونی قرضوں کی ادائیگی پر مشکلات کا ذکر کیا ہے۔ اس سے قبل پی ڈی ایم حکومت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ خطرناک حد تک بڑھ جانے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک مضمون میں موجودہ وزیر اسحاق ڈار کے معیشت کے حوالے سے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ اب حکومت کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 1028450

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028450/معیشت-بدستور-بدحال-اور-دیوالیہ-ہونے-کا-خطرہ-بڑھ-گیا-ہے-مصطفی-نواز-کھوکھر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org