0
Sunday 4 Dec 2022 16:59

شدید سردی میں بزرگ رہنماء کیخلاف پولیس کی کارروائی قابل مذمت ہے، قاسم سوری

شدید سردی میں بزرگ رہنماء کیخلاف پولیس کی کارروائی قابل مذمت ہے، قاسم سوری
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے رہنما قاسم سوری نے اعظم سواتی کے خلاف کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو اس طرح کے کاموں میں استعمال کرنا زیب نہیں دیتا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر قاسم خان سوری نے عدالت میں اعظم سواتی کی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کوئی غیر ملکی جاسوس نہیں ہیں۔ انہوں نے ایسا کیا کیا ہے؟ قاسم سوری نے میڈیا کو بتایا کہ عدالت نے اعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔ قاسم سوری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بلوچستان کو اس طرح کے کاموں میں استعمال کرنا زیب نہیں دیتا۔ شدید سردی میں بزرگ رہنماء کے خلاف پولیس کی کارروائی قابل مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اظہار رائے پر پابندی کی اس سے بری مثال کہیں نہیں ملتی۔ عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج نہیں ہو رہا۔ اس کے برعکس تحریک انصاف کی ساری قیادت مقدمات کی زد میں ہے۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی کوششوں سے این آر او ٹو لینے والوں سے قوم کی جان چھوٹے گی۔
خبر کا کوڈ : 1028455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش