0
Sunday 4 Dec 2022 19:57

سندھ صوفیوں کی سرزمین مگر بدقسمتی سے زرداری مافیا کے جبر میں ہے، عمران خان

سندھ صوفیوں کی سرزمین مگر بدقسمتی سے زرداری مافیا کے جبر میں ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے لیکن بدقسمتی سے زرداری مافیا کے جبر میں ہے۔ سندھی ثقافت کے دن کی مناسبت سے عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ آج ہم سندھ کی اس شاندار ثقافت اور روایات کا جشن منا رہے ہیں جن کا تعلق وادی سندھ کی قدیم تہذیب سے ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے لیکن بدقسمتی سے زرداری مافیا کے جبر میں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ سندھ اپنی شان و شوکت اور آزادی حاصل کرنے کے لئے دوبارہ ظالم کے خلاف اٹھے گا۔
خبر کا کوڈ : 1028463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش