0
Sunday 4 Dec 2022 20:41

کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ جمہوریت کی آواز ہے، راہل گاندھی

کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ جمہوریت کی آواز ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ لوٹ کی سیاست کے خلاف چلائی جا رہی ہے۔ لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج ایک ٹویٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں لیکن ہندوستان میں ان کی قیمتیں کم نہیں کی جارہی ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل 25 فیصد سستا ہوا ہے، جبکہ ایل پی جی (کھانا پکانے والی گیس) کی قیمتوں میں 40 فیصد تک کمی آئی ہے، لیکن مودی حکومت کھانا پکانے کی گیس اور تیل کی قیمتوں میں کمی نہیں کر رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی راہل گاندھی مہنگائی اور ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں کو لے کر آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ حال ہی میں راہل گاندھی نے کہا تھا کہ پچھلے چھ مہینوں میں خام تیل 25 فیصد سے زیادہ سستا ہوا ہے۔ ایسے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے سے زیادہ کی کمی ہو سکتی ہے لیکن حکومت نے ایک روپے کی بھی کمی نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 1028466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش