QR CodeQR Code

جبری تبدیلی مذہب کے معاملے میں گجرات حکومت نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا

4 Dec 2022 20:43

گجرات حکومت نے حلف نامے میں کہا ہے کہ مذہب کی آزادی کے حق میں لوگوں کو زبردستی یا لالچ دے کر مذہب تبدیل کرنے کا بنیادی حق شامل نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گجرات حکومت نے زبردستی یا لالچ دے کر مذہب کی تبدیلی کے معاملے میں سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے۔ گجرات حکومت نے ملک میں مذہب کی تبدیلی پر سخت قانون بنانے کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔ گجرات حکومت نے کہا ہے کہ اس نے ریاست میں مذہب کی تبدیلی کو روکنے کے لئے ایک قانون پاس کیا ہے۔ گجرات حکومت نے حلف نامے میں کہا ہے کہ مذہب کی آزادی کے حق میں لوگوں کو زبردستی یا لالچ دے کر مذہب تبدیل کرنے کا بنیادی حق شامل نہیں ہے۔ حکومت نے کہا کہ مذہب کی آزادی کے حق میں دوسرے لوگوں کو کسی خاص مذہب میں تبدیل کرنے کا بنیادی حق شامل نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 1028468

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028468/جبری-تبدیلی-مذہب-کے-معاملے-میں-گجرات-حکومت-نے-سپریم-کورٹ-حلف-نامہ-داخل-کیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org