QR CodeQR Code

مصطفیٰ کمال کی سندھی بھائیوں کو سندھ کلچرل ڈے کی مبارکباد

4 Dec 2022 20:36

ایک بیان میں سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ یہ دھرتی صوفیاء کرام اور اولیاء کرام کی دھرتی ہے، اس دھرتی پر سندھیوں اور مہاجرین نے مل کر حضور اکرمؐ کے دور کے انصار اور مہاجرین کی سنت زندہ کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے دنیا بھر میں آباد سندھی بھائیوں بالخصوص سندھ میں آباد تمام زبانیں بولنے والوں کو سندھ کلچرل ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی ثقافت سے جڑی ہر شے میں محبت، امن، بھائی چارگی کا پیغام ہے، چاہے سندھی ٹوپی ہو یا اجرک، یہ دھرتی صوفیاء کرام اور اولیاء کرام کی دھرتی ہے، اس دھرتی پر سندھیوں اور مہاجرین نے مل کر حضور اکرمؐ کے دور کے انصار اور مہاجرین کی سنت زندہ کی ہے، آج کے دن ہمیں نفرتوں کا مکمل خاتمہ کرکے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان کی حقیقی تعبیر حاصل کرنے کا عہد کرنا چاہیئے، سندھ کی ثقافت میں بے تحاشہ رنگ شامل ہیں، اسی طرح سندھ میں آباد تمام رنگ، نسل، مسلک اور مذہب کے لوگ ایک گلدستے کی مانند ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1028471

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028471/مصطفی-کمال-کی-سندھی-بھائیوں-کو-سندھ-کلچرل-ڈے-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org