QR CodeQR Code

ایک بار ایکسٹینشن دی تھی تو دوسری مرتبہ ایکسٹینشن دینے کی بات کیوں کی؟، خواجہ سعد رفیق

4 Dec 2022 20:41

نجی ٹی وی کے مطابق سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان نے تو دیکھا ہی کچھ نہیں ہے جو ہم نے بھگتا ہے، ایک دن کہتے ہیں بات کروں گا دوسرے دن کہتے ہیں مذاق کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ہوابازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین  تحریک انصاف سے استفسار کیا ہے کہ ایک بار ایکسٹینشن دی تھی تو دوسری مرتبہ ایکسٹینشن دینے کی بات کیوں کی؟، ایک آدمی روز کہتا ہے مجھ سے غلطی ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان نے تو دیکھا ہی کچھ نہیں ہے جو ہم نے بھگتا ہے، ایک دن کہتے ہیں بات کروں گا دوسرے دن کہتے ہیں مذاق کیا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ ہم جیلوں میں تھے ہمیں باہر بلا کر فارورڈ بلاک بنانے کا کہا گیا۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بقول نون لیگ کی حکومت تو صرف 27 کلومیٹر پر مشتمل ہے، عوام جس کی کارکردگی دیکھیں گے اسے ووٹ دیں گے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کی 46 کوچز  پاکستان آئیں گی، منصوبےکی تکمیل میں تاخیرکےباعث لاکھوں روپےکا نقصان ہوا، پچھلے 4 سال میں ریلوے کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1028472

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028472/ایک-بار-ایکسٹینشن-دی-تھی-دوسری-مرتبہ-دینے-کی-بات-کیوں-خواجہ-سعد-رفیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org