0
Sunday 4 Dec 2022 21:00

اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، متعدد افراد زخمی

اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، متعدد افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں نے بمباری کی، جس میں ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جنگی طیاروں نے مغربی کنارے میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں ایک اسلحہ ڈپو اور ایک خفیہ ٹنل کو تباہ کردیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ اس زیر زمین خفیہ ٹنل کے ذریعے حماس کے کارکنان غزہ سے اسرائیلی سرزمین میں داخل ہوتے تھے اور یہودی آبادکاروں سمیت سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بناتے تھے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جنگی طیاروں نے یہ کارروائی حماس کی جانب سے اسرائیلی سرزمین پر داغے گئے ایک راکٹ کے جواب میں کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1028475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش