0
Sunday 4 Dec 2022 21:21

صیہونی صدر کا دورہ بحرین

صیہونی صدر کا دورہ بحرین
اسلام ٹائمز۔ آج اتوار کے روز اسرائیل کے صدر "اسحاق ہرتزوگ" پہلی دفعہ شدید حفاظتی حصار میں بحرین پہنچ گئے۔ جہاں بحرین کے شہر "منامہ" میں وزیر خارجہ نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر صیہونی صدر کو فوجی دستے نے سلامی دی۔ صیہونی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسحاق ہرتزوگ، صیہونی حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے بحرین کا پہلا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب صیہونی صدر ایسے وقت میں بحرین داخل ہوئے ہیں، جب ملک کئی دنوں سے صیہون مخالف مظاہروں اور ہڑتالوں کا منظر پیش کر رہا ہے۔ آج عبرانی میڈیا نے اسرائیلی صدر کے سفر اور ملاقاتوں کے شیڈول میں تبدیلی کی خبر دی، تاکہ مظاہرین سے تصادم کے امکانات کو کم کیا جا سکے۔ اس حوالے سے صیہونی اخبار نے لکھا کہ اسحاق ہرتزوگ کا دورہ، بحرینی عوام کے احتجاج کے باعث شدید سکیورٹی حصار میں انجام پایا۔
خبر کا کوڈ : 1028479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش