QR CodeQR Code

امپورٹڈ حکومت جی بی کے عوام کے منہ سے نوالہ چھین رہی ہے، ترجمان وزیر اعلیٰ

4 Dec 2022 21:31

اپنے ایک بیان میں علی تاج نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام میں چیرمین عمران خان کے لئے پائی جانے والی تاریخی حمایت کو دیکھ کر ہوائی اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امتیاز علی تاج نے کہا ہے کہ جی بی میں گندم کے حوالے سے مشکلات کی زمہ دار وفاق پر مسلط کرپٹ پی ڈی ایم ٹولے کی امپورٹڈ حکومت ہے، جس نے 16 لاکھ بوری گندم کی ریلیز کی فائل سرد خانوں کی نذر کر دی۔ 16 لاکھ بوری گندم کی بحالی کے باجود میں ریلیز میں غیر ضروری تاخیر کر کے وفاقی امپورٹڈ حکومت جی بی کے عوام سے روٹی کا نوالہ چھین رہی ہے۔ ہوائی اپوزیشن وفاق پر مسلط اپنی امپورٹڈ حکومت پر لعن طعن کرے گلگت بلتستان کے لوگوں کیساتھ دھوکہ دہی و فراڈ نہیں۔ اپنے ایک بیان میں علی تاج نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام میں چیرمین عمران خان کے لئے پائی جانے والی تاریخی حمایت کو دیکھ کر ہوائی اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔ چیرمین عمران خان کے ویژن و منشور کے مطابق وزیراعلی خالد خورشید کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔


خبر کا کوڈ: 1028480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028480/امپورٹڈ-حکومت-جی-بی-کے-عوام-منہ-سے-نوالہ-چھین-رہی-ہے-ترجمان-وزیر-اعلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org