0
Sunday 4 Dec 2022 21:31

امپورٹڈ حکومت جی بی کے عوام کے منہ سے نوالہ چھین رہی ہے، ترجمان وزیر اعلیٰ

امپورٹڈ حکومت جی بی کے عوام کے منہ سے نوالہ چھین رہی ہے، ترجمان وزیر اعلیٰ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امتیاز علی تاج نے کہا ہے کہ جی بی میں گندم کے حوالے سے مشکلات کی زمہ دار وفاق پر مسلط کرپٹ پی ڈی ایم ٹولے کی امپورٹڈ حکومت ہے، جس نے 16 لاکھ بوری گندم کی ریلیز کی فائل سرد خانوں کی نذر کر دی۔ 16 لاکھ بوری گندم کی بحالی کے باجود میں ریلیز میں غیر ضروری تاخیر کر کے وفاقی امپورٹڈ حکومت جی بی کے عوام سے روٹی کا نوالہ چھین رہی ہے۔ ہوائی اپوزیشن وفاق پر مسلط اپنی امپورٹڈ حکومت پر لعن طعن کرے گلگت بلتستان کے لوگوں کیساتھ دھوکہ دہی و فراڈ نہیں۔ اپنے ایک بیان میں علی تاج نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام میں چیرمین عمران خان کے لئے پائی جانے والی تاریخی حمایت کو دیکھ کر ہوائی اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔ چیرمین عمران خان کے ویژن و منشور کے مطابق وزیراعلی خالد خورشید کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔
خبر کا کوڈ : 1028480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش