QR CodeQR Code

وفاقی حکومت جی بی کو بجٹ ریلیز نہیں کر رہی، فتح اللہ خان

4 Dec 2022 21:48

وزیر اطلاعات گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گندم سبسڈی کی بحالی میں بھی دلچسپی نہیں لے رہی، ڈکیت مومنٹ کا ٹولہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ سوتیلا سلوک پر اتر آیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کے ایک بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی عدالت سے مسترد شدہ حفیظ شاید بھول گئے ہیں کہ ان کے دور حکومت میں ان کے اپنے وزراء ان کے خلاف آئے روز بیانات اور پروپیگنڈوں میں مصروف رہتے تھے۔ مکاری اور ہٹ دھرمی سے وقت گزاری میں رہ کر پانچ سال پورے کرنے والا سابق وزیر اعلیٰ عرف ٹھیکیدار و بندر بانٹ کے سرغنہ نے چور دروازوں سے اپنے کارکنوں اور پٹواریوں کو نوکریاں اور ٹھیکے دلوائے۔ عوام ان کے کالے کرتوتوں کو نہیں بھولے جس کے نتیجے میں گزشتہ الیکشن میں رسوائی ان کے حصے میں آئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان میں اتنا دم ہے تو وہ اپنی وفاقی حکومت سے گلگت بلتستان کیلئے پورا بجٹ اور گندم سبسڈی بحال کرا کر دکھائیں۔ وفاق کی امپورٹڈ حکومت کی جانب سے نہ ہی جی بی کو بجٹ ریلیز ہو رہا ہے اور، نہ گندم سبسڈی کے حوالے سے کوئی دلچسپی لی جا رہی ہے، ڈکیت مومنٹ کا ٹولہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ سوتیلا سلوک پر اتر آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1028482

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028482/وفاقی-حکومت-جی-بی-کو-بجٹ-ریلیز-نہیں-کر-رہی-فتح-اللہ-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org