0
Sunday 4 Dec 2022 21:48

حکمرانوں کی سیاست پاکستان میں، بچے اور جائیدادیں یورپ اور امریکا میں ہیں، سراج الحق

حکمرانوں کی سیاست پاکستان میں، بچے اور جائیدادیں یورپ اور امریکا میں ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی چودہ سیاسی جماعتوں نے عوام کے 14 طبق روشن کردیے۔ جماعت اسلامی کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں ناکام اور بدنام ہیں، عوام ان کو مسترد کردیں، حکمران جماعتیں جتھوں کی صورت ایک دوسرے سے برسرپیکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں نے عوام کے بنیادی حقوق تک سلب کر رکھے ہیں، چند لوگ کی دولت میں اضافہ ہو رہا ہے، عوام فاقوں پر مجبور ہیں، حکمرانوں کی سیاست پاکستان میں، بچے اور جائیدادیں یورپ اور امریکا میں ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران طبقہ قوم کو سات دہائیوں سے دھوکا دے رہا ہے، حکمرانوں نے بنکوں کو لوٹا اور ٹیکس چوری کر کے بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنائیں، ملک کی 14 سیاسی جماعتوں نے عوام کے چودہ طبق روشن کردیے۔
خبر کا کوڈ : 1028484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش