QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے ضم اضلاع تک اسلحہ لائسنس توسیع دینے کی رپورٹ طلب

4 Dec 2022 22:47

صوبائی محکمہ داخلہ کے تمام سیکشن کو بالترتیب تمام امور بشمول اسلحہ لائسنس، قوانین کی ضم اضلاع تک توسیع، وغیرہ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ضم شدہ اضلاع تک اسلحہ لائسنس توسیع دینے کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ محکمہ داخلہ کو سیکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ مشیر داخلہ خیبر پختونخوا بابر سلیم سواتی نے نوشہرہ اکوڑہ خٹک پولیس موبائل پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، امن و امان قائم رکھنے کے لیے صوبائی حکومت، محکمہ داخلہ اور پولیس پر عزم ہیں، امن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرتے چلے آرہے ہیں، امن وامان کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنائیں گے۔

مشیر داخلہ نے واقعے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے ابتدائی رپورٹ طلب کرلی ہے، محکمہ داخلہ کو سیکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے تمام سیکشن کو بالترتیب تمام امور بشمول اسلحہ لائسنس، قوانین کی ضم اضلاع تک توسیع، وغیرہ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1028496

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028496/خیبر-پختونخوا-کے-ضم-اضلاع-تک-اسلحہ-لائسنس-توسیع-دینے-کی-رپورٹ-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org