QR CodeQR Code

اسرائیلی فورسز نے حالیہ دنوں میں 10 فلسطینیوں کو قتل کر دیا، جوزف بورل

4 Dec 2022 22:20

اپنے ایک بیان میں یورپی یونین کے سینیئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں عمار مفلح سمیت 10 فلسطینی، اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے اور اسکی تحقیقات ہونی چاہئیں۔


اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کے سیاست خارجہ کے سربراہ جوزف بورل نے مغربی کنارے میں ہونے والے حالیہ پرتشدد واقعات پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ چند دنوں میں 10 فلسطینی قتل ہوگئے ہیں۔ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کے تشدد میں اضافے نے یورپی یونین کے اعلیٰ عہدیدار کو آواز اٹھانے پر مجبور کر دیا۔ ہفتے کے روز یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ "جوزف بورل" نے مغربی کنارے پر تشدد میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ یورپی یونین کے اس سینیئر عہدیدار نے کہا کہ حالیہ دنوں میں عمار مفلح سمیت 10 فلسطینی، اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے اور اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ جوزف بورل نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں حالیہ دنوں میں جو کچھ ہوا، اس کی بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر تحقیقات ہونی ضروری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1028504

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028504/اسرائیلی-فورسز-نے-حالیہ-دنوں-میں-10-فلسطینیوں-کو-قتل-کر-دیا-جوزف-بورل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org