QR CodeQR Code

فوج غیر سیاسی ہے، اب کسی کو لانے یا گرانے کا فیصلہ نہیں کریں گے، پرویز الہیٰ

5 Dec 2022 00:18

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اداروں کے ساتھ ذاتی تعلقات ہیں۔ تین چار دن پہلے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں تحریک انصاف نہیں بلکہ نظام پر بات ہوئی تھی۔ ملاقات کے بعد کافی چیزیں کلیئر ہوگئیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ فوج اس وقت غیر سیاسی ہے، انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب کسی کو لانے یا گرانے کا فیصلہ نہیں کریں گے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ جب میدان لگے گا تو سارے پلئیرز کے لیے صاف اور شفاف رولز ہوں گے۔ پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ اداروں کے ساتھ ذاتی تعلقات ہیں۔ تین چار دن پہلے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں تحریک انصاف نہیں بلکہ نظام پر بات ہوئی تھی۔ ملاقات کے بعد کافی چیزیں کلیئر ہوگئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ہماری پالیسی ہے کہ اداروں پر تنقید نہ کی جائے۔ اداروں پر تنقید نہیں کرنی چاہئے۔ مشیراطلاعات پنجاب کو بھی نوٹس دیا ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عثمان بزدار نے پنجاب میں چار سال ضائع کیے، میری بات مان لیتے تو تحریک انصاف کو نقصان نہ ہوتا، عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ بننے کا جنرل فیض حمید اور جہانگیر ترین نے بتایا تھا، عثمان بزدار کو تو تحصیل ناظم میں نے بنوایا تھا، فیض حمید میری کچھ باتیں مان لیتے تو حالات کچھ اور ہوتے۔ لیکن فیض صاحب کا بدقسمتی سے انجام یہ ہوا کہ وہ ریٹائرڈ ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 1028513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028513/فوج-غیر-سیاسی-ہے-اب-کسی-کو-لانے-یا-گرانے-کا-فیصلہ-نہیں-کریں-گے-پرویز-الہی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org