0
Monday 5 Dec 2022 00:18

فوج غیر سیاسی ہے، اب کسی کو لانے یا گرانے کا فیصلہ نہیں کریں گے، پرویز الہیٰ

فوج غیر سیاسی ہے، اب کسی کو لانے یا گرانے کا فیصلہ نہیں کریں گے، پرویز الہیٰ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ فوج اس وقت غیر سیاسی ہے، انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب کسی کو لانے یا گرانے کا فیصلہ نہیں کریں گے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ جب میدان لگے گا تو سارے پلئیرز کے لیے صاف اور شفاف رولز ہوں گے۔ پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ اداروں کے ساتھ ذاتی تعلقات ہیں۔ تین چار دن پہلے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں تحریک انصاف نہیں بلکہ نظام پر بات ہوئی تھی۔ ملاقات کے بعد کافی چیزیں کلیئر ہوگئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ہماری پالیسی ہے کہ اداروں پر تنقید نہ کی جائے۔ اداروں پر تنقید نہیں کرنی چاہئے۔ مشیراطلاعات پنجاب کو بھی نوٹس دیا ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عثمان بزدار نے پنجاب میں چار سال ضائع کیے، میری بات مان لیتے تو تحریک انصاف کو نقصان نہ ہوتا، عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ بننے کا جنرل فیض حمید اور جہانگیر ترین نے بتایا تھا، عثمان بزدار کو تو تحصیل ناظم میں نے بنوایا تھا، فیض حمید میری کچھ باتیں مان لیتے تو حالات کچھ اور ہوتے۔ لیکن فیض صاحب کا بدقسمتی سے انجام یہ ہوا کہ وہ ریٹائرڈ ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 1028513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش