0
Monday 5 Dec 2022 16:23

لاہور، شاعر محسن نقوی قتل کیس، سماعت 8 دسمبر تک ملتوی

لاہور، شاعر محسن نقوی قتل کیس، سماعت 8 دسمبر تک ملتوی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے ممتاز شاعر محسن نقوی شہید کے 26 سال پرانے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے قتل کیس میں ملوث ملزم کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر مدعی فریق سے دلائل طلب کرلیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری نے درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

عدالت نے ملزم کی درخواست پر مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے مدعی فریق سے دلائل طلب کیے ہیں۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے 1996 میں ممتاز شاعر محسن نقوی کو لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاون میں شہید کر دیا تھا۔ تھانہ اقبال ٹاؤن نے ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری کیخلاف 1996 میں مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم نے جیل سے وکیل کی وساطت سے ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ ملزم چھبیس سال سے قتل اور دہشتگردی کے دیگر مقدمات میں قید رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1028631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش