0
Monday 5 Dec 2022 16:17

گھریلو صارفین کو ناشتے اور کھانے کے اوقات میں گیس ملے گی

گھریلو صارفین کو ناشتے اور کھانے کے اوقات میں گیس ملے گی
اسلام ٹائمز۔ سوئی ناردرن گیس نے گھریلو صارفین کو ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں گیس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایم ڈی سوئی ناردرن گیس علی جے ہمدانی نے بیان میں کہا کہ عالمی منڈی میں آر ایل این جی مہنگی ہونے کی وجہ سے اس بار زیادہ گیس نہیں خریدی جا سکی۔ یوکرین اور روس جنگ کی وجہ سے گیس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کو صبح 6 بجے سے سے 9 بجے، دوپہر 12 سے 2 اور شام کو 6 سے رات 9 بجے تک گیس ملے گی۔ لو پریشر والے علاقوں میں ایل پی جی سلنڈر فراہم کر رہے ہیں۔ ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کو گیس کی فراہمی جارہی ہے۔ گیس  بحران کی وجہ سے نئے کنکشن پر پابندی عائد ہے۔ گھریلو صارفین کو 121 روپے جبکہ کمرشل صارفین کو 450 روپے ایم ایم بی ٹو ہو فیس فراہم کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1028633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش