0
Monday 5 Dec 2022 19:27

مقبوضہ کشمیر، ممکنہ برف باری کے پیش نظر تمام تر انتظامات کئے گئے

مقبوضہ کشمیر، ممکنہ برف باری کے پیش نظر تمام تر انتظامات کئے گئے
اسلام ٹائمز۔ سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے کمشنر بشیر احمد بٹ کا کہنا ہے کہ ممکنہ برف باری کے پیش نظر ’ایس ایم سی‘ (سرینگر) نے تمام تر انتظامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے ہی برف صاف کرنے کے لئے چالیس مشینیں موجود ہیں اور ہم مزید چالیس میشنوں کو تعینات کر رہے ہیں۔ موصوف کمشنر نے ان باتوں کا اظہار آج سرینگر میں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ برف صاف کرنے کے لئے ہم تیار ہیں، ہمارے پاس پہلے ہی چالیس مشینیں ہیں اور ہم مزید چالیس مشینوں کو تعینات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ممکنہ برف باری کے پیش نظر تمام تیاریاں کی ہیں۔ بشیر احمد بٹ نے کہا کہ ہر سال وارڈ کے لحاظ سے ایکشن پلان بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ بھی فوری طور برف کو سڑکوں سے صاف کیا گیا تھا۔ بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 9 دسمبر کی شام سے 10 دسمبر کی شام تک برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1028650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش