0
Monday 5 Dec 2022 18:11

کوئٹہ، اعظم سواتی پر مقدمات ختم کرنیکی درخواست بلوچستان ہائیکورٹ میں جمع

کوئٹہ، اعظم سواتی پر مقدمات ختم کرنیکی درخواست بلوچستان ہائیکورٹ میں جمع
اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف درج ہونے والے مقدمات کو ختم کرنے کے لئے درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے عدالت عالیہ بلوچستان میں اعظم سواتی پر درج مقدمات درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔ قاسم سوری نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اعظم سواتی کو تنگ کرنے کے لئے مبینہ مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کھڑے رہنے والوں میں سے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1028652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش