0
Monday 5 Dec 2022 19:44

راہل گاندھی نے گجرات کے لوگوں سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل دہرائی

راہل گاندھی نے گجرات کے لوگوں سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل دہرائی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے گجرات کے لوگوں سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ کانگریس لیڈر نے گجرات کے نوجوانوں، خواتین، مردوں اور بزرگوں سے اپیل کی کہ وہ کانگریس کو ووٹ دیں اور پارٹی کے اقتدار میں آنے پر تمام وعدے پورے کئے جائیں گے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہم نوجوانوں، کسانوں، خواتین اور ہر شہری سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے، ہم گجرات میں تبدیلی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کی عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے حق کا استعمال کرتے ہوئے ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لئے یہ اہم ذمہ داری ادا کریں۔ ادھر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ گجرات کے ہر شہری سے عاجزانہ درخواست ہے کہ وہ اس تبدیلی کے تہوار میں شرکت کریں اور ووٹ ضرور دیں۔
خبر کا کوڈ : 1028657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش