0
Monday 5 Dec 2022 18:30

پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کا بیانیہ پی ٹی آئی مخالف ہے، اعجاز چوہدری

پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کا بیانیہ پی ٹی آئی مخالف ہے، اعجاز چوہدری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کا بیانیہ پی ٹی آئی مخالف ہے، اس کا فائدہ پی ڈی ایم کو تو ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی کو نہیں۔ اپنے بیان میں اعجاز چوہدری نے کہا کہ چوہدری صاحبان کی سیاست اسٹیبلشمنٹ کی رہینِ منت ہے، وہ انہیں بتا کر اور ان سے پوچھ کر سیاست کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ ان کے بیانات ممکنہ طور پر نئی انتظامیہ کو پیغام ہے کہ ان کی طرف دیکھیں اور آشیرباد دیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کی باتیں پی ٹی آئی کے ورکرز اور ووٹرز کو بھلی نہیں لگ رہیں۔
خبر کا کوڈ : 1028665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش