0
Monday 5 Dec 2022 19:13

عمران خان سے کسی صورت مذاکرات نہیں ہوں گے، فضل الرحمان

عمران خان سے کسی صورت مذاکرات نہیں ہوں گے، فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان سے کسی صورت مذاکرات کی طرف نہیں جائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی طرف جارہی ہے، خوش آمدید کہیں گے، 16 دسمبر تاریک دن تھا، آج ایک بار پھر نیازی ہمیں 16 دسمبر یاد کرا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان غلطیوں کا پلندہ ہے، جس سے ہم بات نہیں کرنا چاہتے وہ خود مذاکرات کی بات کررہا ہے، عمران خان سے کسی صورت مذاکرات کی طرف نہیں جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1028671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش