QR CodeQR Code

اس سال آنیوالا سیلاب غیر معمولی تھا جس نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی، وزیراعلیٰ سندھ

5 Dec 2022 19:37

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری تاریخ میں ایسے سیلاب پہلے کبھی نہیں آئے، حکومت اور اپوزیشن دونوں اس بات کے گواہ ہیں، اس صورتحال سے صرف سندھ کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا نقصان ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی سیلاب آتے رہے ہیں لیکن اس سال آنے والا سیلاب غیر معمولی تھا جس سے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی اور جانی و مالی نقصان بھی بہت زیادہ ہوا۔ وزیر اعلی سندھ نے یہ بات سندھ اسمبلی کے ایوان میں مون سون کی بارشوں، سیلاب کی تباہ کاریوں اور اس حوالے سے حکومت سندھ کے اقدامات پر ایک تحریک التو اپر تقریر کرتے ہوئے کہی۔سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں ایک گھنٹہ 25 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا تھا۔ ایوان بارشوں اور سیلاب سے متعلق اس تحریک التوا پر تین روز تک بحث کرے گا۔ وزیراعلی سندھ نے خطاب میں کہا کہ ہماری تاریخ میں ایسے سیلاب پہلے کبھی نہیں آئے، حکومت اور اپوزیشن دونوں اس بات کے گواہ ہیں، اس صورتحال سے صرف سندھ کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا نقصان ہوا ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہم پر تنقید کریں لیکن یہ ایک بڑا سانحہ تھا، یہ نہ کہیں کہ ڈبویا گیا ہے پھر عام لوگ بھی یہی سمجھتے ہیں، موسمی تبدیلی کے باعث یہ نقصان ہوا ہے، عوام کو حقیقت بتائی جائے اگر ہمارے ملک سے بیرون ملک غلط باتیں جائیں گی تو اس سے ملک کا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے پیں، جھوٹا پروپیگنڈے سے آپ پاکستان کو نقصان پہنچائیں گے، جیسے ماضی میں نقصان پہنچاتے رہے ہیں، پیپلز پارٹی عوام میں ہے اور خدمت کرتے رہیں گے، 2010ء کے سیلاب کی وجہ سے ہم 2013ء میں منتخب ہوئے، اگر بار پھر سندھ کے عوام ہمیں منڈیٹ دیں گے۔ وزیراعلی نے کہا کہ ہماری کوتاہیاں ضرور ہوں گی لیکن نیک نیتی پر شک نہیں کیا جاسکتا۔


خبر کا کوڈ: 1028672

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028672/اس-سال-آنیوالا-سیلاب-غیر-معمولی-تھا-جس-نے-وسیع-پیمانے-پر-تباہی-پھیلائی-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org