0
Monday 5 Dec 2022 19:44

گیس کی بندش کی وجہ سے گھریلو اور صنعتی صارفین شدید متاثر ہیں، انیس قائم خانی

گیس کی بندش کی وجہ سے گھریلو اور صنعتی صارفین شدید متاثر ہیں، انیس قائم خانی
اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے شدید سردی میں ملک بھر سمیت بالخصوص کراچی میں جاری گیس کی شدید لوڈشیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث گیس کی بندش کی وجہ سے گھریلو اور صنعتی صارفین شدید متاثر ہیں، جہاں ایک جانب صنعتوں کو چلانا مشکل ہوگیا ہے تو دوسری جانب ملک بھر میں گھریلو صارفین گیس کی بندش سے شدید سردی اور بھوک سے نبرد آزما ہیں لیکن اقتدار کی جنگ میں گم حکمرانوں اور سابق حکمرانوں کے پاس چونکہ کوئی پالیسی نہیں اس لئے انہیں ملک اور عوام کی کوئی فکر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام پہلے ہی حکومتی تعصب، نااہلی اور کرپشن کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ، پانی کی عدم فراہمی، مہنگائی اور بے روزگاری سمیت کئی پریشانیوں میں مبتلا ہے اور اب شہر میں گھریلو اور صنعتی صارفین کیلئے گیس کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو مزید عذاب میں مبتلا کردیا ہے، ایسی صورتحال میں ملک میں کسی بھی وقت امن و امان کا سنگین مسئلہ بن سکتا ہے، جس کی ذمہ دار صرف حکومت ہوگی۔ انیس قائم خانی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ  جلد از جلد گیس کی مسلسل فراہمی کو ممکن بناتے ہوئے فوری اور متبادل انتظامات بروئے کار لائے۔
خبر کا کوڈ : 1028673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش