QR CodeQR Code

بلدیاتی انتخابی اصلاحات پر تمام جماعتوں کی جانب سے رضامندی ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال

5 Dec 2022 19:51

کارکنان کے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان مزید کسی تجربے کا متحمل نہیں ہوسکتا، پاک سرزمین پارٹی ہی واحد حل ہے، عوام اپنی نسلوں کی بہتری کے لئے پاک سرزمین پارٹی کو مضبوط کریں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کو چلانے کے لئے بلدیاتی انتخابی اصلاحات اور ان پر تمام جماعتوں کی جانب سے رضامندی ناگزیر ہے تاکہ ملک صحیح سمت میں گامزن ہوسکے، کارکنان بلدیاتی انتخابات کے لئے بھرپور تیاری کریں، ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لئے واحد حل صرف اور صرف کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر کرنا ہے جس سے جام معاشی پہیہ گھومے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس کے باہر کارکنان کے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان مزید کسی تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا، پاک سرزمین پارٹی ہی واحد حل ہے، عوام اپنی نسلوں کی بہتری کے لئے پاک سرزمین پارٹی کو مضبوط کریں۔ مصطفی کمال نے مزید کہا کہ عوام کو یہ سمجھ لینا چاہیئے کہ پاکستان کو چلانے کے لئے نئی باکردار اور تجربہ کار قیادت کی اشد ضرورت ہے جو صرف پی ایس پی کے پاس ہے۔


خبر کا کوڈ: 1028674

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028674/بلدیاتی-انتخابی-اصلاحات-پر-تمام-جماعتوں-کی-جانب-سے-رضامندی-ناگزیر-ہے-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org