QR CodeQR Code

دہلی حکومت اور مودی حکومت میں رشہ کشی جاری، سپریم کورٹ میں عرضی داخل

5 Dec 2022 20:05

ایڈمنسٹریشن سروسز پر کنٹرول والے ’دہلی بمقابلہ مرکزی حکومت‘ معاملے میں اب سپریم کورٹ میں نئی عرضی داخل کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی عام آدمی پارٹی کی حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے درمیان کچھ اہم اختیارات کو لے کر رسہ کشی کا معاملہ فی الحال سلجھتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ ایڈمنسٹریشن سروسز پر کنٹرول والے ’دہلی بمقابلہ مرکزی حکومت‘ معاملے میں اب سپریم کورٹ میں نئی عرضی داخل کی گئی ہے۔ عرضی بی جے پی حکومت کی طرف سے داخل کی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ معاملہ کی سماعت بڑی بنچ کے سامنے ہو۔ بی جے پی حکومت کی ہمیشہ سے دہلی میں عام آدمی کے ساتھ رسی کشی رہی ہے۔ ادھر عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال بھی مودی حکومت کو نشانہ بناتے آئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1028676

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028676/دہلی-حکومت-اور-مودی-میں-رشہ-کشی-جاری-سپریم-کورٹ-عرضی-داخل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org