0
Monday 5 Dec 2022 21:48

ایران چار شرائط پر عمل کرے، فسادات کی سرپرستی بند کرینگے، مغربی طاقتوں کی پیشکش

ایران چار شرائط پر عمل کرے، فسادات کی سرپرستی بند کرینگے، مغربی طاقتوں کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک اعلیٰ سکیورٹی اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران میں حالیہ فسادات کی سرپرستی کرنے والے بعض مغربی ممالک نے بدامنی کی حمایت بند کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے چار شرائط رکھی ہیں۔ سکیورٹی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر العالم نیوز نیٹ ورک کو بتایا کہ ایران میں فسادات کو بھڑکانے والی ریاستوں نے پہلی شرط یہ رکھی ہے کہ ایران غیر مشروط طور پر وافر مقدار میں خام تیل اور قدرتی گیس عالمی منڈی میں داخل کرے۔ ( روس یوکرائن جنگ کے بعد ماسکو پر مغربی ممالک کی پابندیوں کی وجہ سے عالمی منڈی میں گیس اور تیل کا سخت بحران پایا جاتا ہے، اس تناظر میں مغربی ممالک یہ چاہتے ہیں کہ ایرانی تیل اور گیس عالمی بحران کو ختم کر سکتے ہیں، تیل اور گیس بحران کا سب سے زیادہ اثر یورپ پر پڑ رہا ہے)۔

 سکیورٹی اہلکار کے مطابق دوسری شرط یہ سامنے آئی ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین 2015 میں طے پانے والا جوہری معاہدہ (JCPOA) کی دوبارہ بحالی کیلئے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ امریکہ کے مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرے۔ ایرانی سیکورٹی اہلکار نے سعودی عرب کے ساتھ مفاہمت اور علاقائی مسائل پر ریاض حکومت کے ساتھ اختلافات کو ختم کرنے کی طرف بھی اشارہ کیا کہ وہ تیسری شرط ہے جو ایران مخالف فسادات کو بھڑکانے کے پیچھے مغربی ریاستوں نے رکھی ہے۔ چوتھی شرط میں ایران سے ماسکو کے ساتھ تمام سفارتی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات منقطع کرنے اور روس کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1028688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش