QR CodeQR Code

روس پاکستان کو کم قیمت پر پٹرول، ڈیزل اور خام تیل فراہم کریگا، مصدق ملک

5 Dec 2022 22:00

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پٹرولیم کا کہنا تھا کہ ایران نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان کو 20 لاکھ پاؤنڈز کی اضافی ایل پی جی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پڑوسی ملک کے ساتھ مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں، یہ گیس آئندہ 10 روز میں ملک میں پہنچ جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس نے کم قیمت پر خام تیل کے ساتھ پٹرول اور ڈیزل بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عوام کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ روس کا دورہ کامیاب رہا، روس کا دورہ ہماری امیدوں سے زیادہ کامیاب رہا۔ دورہ روس سے واپسی پر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ روس کے ساتھ خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل سے متعلق معاہدے ہو گئے ہیں، روس ہمیں رعایتی قیمت پر خام تیل فراہم کرے گا، روس پاکستان کو پیٹرول اور ڈیزل بھی سستی قیمت پر دے گا۔ مصدق ملک نے بتایا کہ روس سے پائپ لائن سے متعلق بھی گفتگو کی گئی، روس کی حکومت ایل این جی کے نئے کارخانے بنا رہی ہے، روس کے نئے کارخانوں سے ایل این جی کے نئے معاہدے کریں گے۔ وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ ایران نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان کو 20 لاکھ پاؤنڈز کی اضافی ایل پی جی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پڑوسی ملک کے ساتھ مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں، یہ گیس آئندہ 10 روز میں ملک میں پہنچ جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1028689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028689/روس-پاکستان-کو-کم-قیمت-پر-پٹرول-ڈیزل-اور-خام-تیل-فراہم-کریگا-مصدق-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org