0
Monday 5 Dec 2022 22:00

روس پاکستان کو کم قیمت پر پٹرول، ڈیزل اور خام تیل فراہم کریگا، مصدق ملک

روس پاکستان کو کم قیمت پر پٹرول، ڈیزل اور خام تیل فراہم کریگا، مصدق ملک
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس نے کم قیمت پر خام تیل کے ساتھ پٹرول اور ڈیزل بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عوام کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ روس کا دورہ کامیاب رہا، روس کا دورہ ہماری امیدوں سے زیادہ کامیاب رہا۔ دورہ روس سے واپسی پر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ روس کے ساتھ خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل سے متعلق معاہدے ہو گئے ہیں، روس ہمیں رعایتی قیمت پر خام تیل فراہم کرے گا، روس پاکستان کو پیٹرول اور ڈیزل بھی سستی قیمت پر دے گا۔ مصدق ملک نے بتایا کہ روس سے پائپ لائن سے متعلق بھی گفتگو کی گئی، روس کی حکومت ایل این جی کے نئے کارخانے بنا رہی ہے، روس کے نئے کارخانوں سے ایل این جی کے نئے معاہدے کریں گے۔ وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ ایران نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان کو 20 لاکھ پاؤنڈز کی اضافی ایل پی جی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پڑوسی ملک کے ساتھ مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں، یہ گیس آئندہ 10 روز میں ملک میں پہنچ جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1028689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش