QR CodeQR Code

اسحاق ڈار نے الیکشن پر مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے، فواد چوہدری

5 Dec 2022 22:21

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی صدر مملکت سے ملاقات ہوئی ہے جس میں اسحاق ڈار نے صدر کو بتایا کہ ہم الیکشن کے اوپر بات کرنے کیلئے تیار ہیں، نواز شریف سے مشاورت کر کے دوبارہ آپ کو آگاہ کرینگے۔ لیکن ابھی تک ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت کے ساتھ رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی صدر مملکت سے ملاقات ہوئی ہے جس میں اسحاق ڈار نے صدر کو بتایا کہ ہم الیکشن کے اوپر بات کرنے کیلئے تیار ہیں، نواز شریف سے مشاورت کر کے دوبارہ آپ کو آگاہ کرینگے۔ لیکن ابھی تک ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بیس دسمبر تک انتظار کرینگے، جواب نہ آیا تو اکیس دسمبر کو اسمبلیاں توڑ دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف انتظار کر رہے ہیں، اور اسٹیبلشمنٹ کی نئی لیڈرشپ کی پالیسی کو دیکھ رہے ہیں۔ اس ان کی پالیسی میں تبدیلی آئی تو یہ حکومت اڑتالیس گھنٹے بھی نہیں چل سکتی۔

دوسری جانب لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ انتخابات کے علاوہ کوئی اور نظام ملک میں استحکام نہیں دے سکتا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو معیشت کی صورتحال ہے اس میں یہ حکومت بڑی تیزی کے ساتھ اپنی اہمیت کھو رہی ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ پتا چلے کہ یہ سارے لوگ جہاز میں بیٹھ کر ملک سے چلے گئے ہیں اور پاکستان میں ایک خلا پیدا ہو، یہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خاص طور پر اسحٰق ڈار کو سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ انتخابات کے علاوہ ملک میں استحکام کوئی اور نظام نہیں دے سکتا۔


خبر کا کوڈ: 1028690

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028690/اسحاق-ڈار-نے-الیکشن-پر-مشاورت-کیلئے-وقت-مانگا-ہے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org