0
Monday 5 Dec 2022 23:24
اگر یہ صوبائی اسمبلیاں توڑ دینگے تو ہم الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں

جنرل باجوہ سے متعلق پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے بیانات غلط ہیں، رانا ثناء اللّٰہ

جنرل باجوہ سے متعلق پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے بیانات غلط ہیں، رانا ثناء اللّٰہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ سے متعلق پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے بیانات غلط ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مونس الہٰی نے جنرل باجوہ کے سامنے تمہید باندھی ہوگی، جس کی انہوں نے تائید کر دی ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پرویز الہٰی اور مونس غلط کہہ رہے ہیں کہ ان کو باجوہ صاحب نے کہا تھا کہ ادھر چلے جائیں۔ جب پرویز الہٰی نے ہم سے معاہدہ کر لیا تو ان کو باجوہ صاحب سے بات کرنے کی کیا ضرورت تھی۔؟

پرویز الہٰی کو باجوہ سے بات کرنی تھی تو ہم سے معاہدہ کرنے سے پہلے کیوں نہیں کی۔؟ رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ کے ریٹائر ہونے کے بعد ان کو ساری باتیں یاد آرہی ہیں، جتنا سیاسی نقصان ہونا تھا، وہ ہوگیا، اب نہیں ہوگا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر یہ صوبائی اسمبلیاں توڑ دیں گے تو ہم الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے مذاکرات کرنے ہیں تو سیدھے طریقے سے کان پکڑیں۔
خبر کا کوڈ : 1028700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش