QR CodeQR Code

روس سے سستا تیل لینے کا فیصلہ دکھاوا ہے، مزمل اسلم

6 Dec 2022 02:08

گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس پاکستان کو رعایتی نرخوں پر خام تیل فراہم کریگا، پیٹرول اور ڈیزل بھی کم قیمت پر دیگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مزمل اسلم نے کہا ہے کہ روس سے رعایتی قیمت پر تیل لینے کا فیصلہ صرف دکھانے کے لیے ہے، اس فیصلے پر فوری عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔ وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصدق ملک بتائیں کہ تیل کس دن اور کس کنڈیشن میں آئے گا؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے آٹھ ماہ بعد ان کو یاد آیا ہے کہ روس سے تیل خریدیں۔

گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس پاکستان کو رعایتی نرخوں پر خام تیل فراہم کرے گا، پیٹرول اور ڈیزل بھی کم قیمت پر دے گا۔ مصدق ملک نے پریس کانفرنس میں عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ روس کا دورہ کامیاب رہا اور ہماری امیدوں سے زیادہ کامیاب رہا۔


خبر کا کوڈ: 1028738

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028738/روس-سے-سستا-تیل-لینے-کا-فیصلہ-دکھاوا-ہے-مزمل-اسلم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org