QR CodeQR Code

نوجوانوں کیلئے47 ارب روپے سے زائد کے 6 منصوبے منظور

5 Dec 2022 23:39

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق 14 کروڑ روپے کی لاگت سے پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم، 22 ارب کی لاگت سے پی ایچ ڈی کے طلبا کیلئے اوورسیز سکالرشپ پروگرام منصوبوں میں شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نوجوانوں کے لیے 47 ارب روپے سے زائد کے 6 منصوبے منظور کر لئے گئے۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا۔ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق 14 کروڑ روپے کی لاگت سے پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم، 22 ارب کی لاگت سے پی ایچ ڈی کے طلبا کیلئے اوورسیز سکالرشپ پروگرام منصوبوں میں شامل ہیں۔

89 کروڑ روپے کی لاگت سے پرائم منسٹر یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر کا منصوبہ، 8.6 ارب کا بلوچستان اور فاٹا کے طلباء کیلئے اعلیٰ تعلیم کے مواقعوں کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق 47 ارب روپے کا وزیراعظم باصلاحیت نوجوانان انٹرن شپ پروگرام منظور کیا گیا۔ اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو اعلیٰ تربیت کے مواقع فراہم کرنے پرعزم ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 1028744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028744/نوجوانوں-کیلئے47-ارب-روپے-سے-زائد-کے-6-منصوبے-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org