0
Tuesday 6 Dec 2022 09:57

شمالی کوریا نے 130 گولے داغ دیے

شمالی کوریا نے 130 گولے داغ دیے
اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا نے مشرقی، مغربی ساحل کے توپ خانے سے ایک ساتھ تقریباً 130 گولے داغے ہیں۔ جنوبی کورین فوج کا کہنا ہے شمالی کوریا نے آج توپ خانے سے گولہ باری کی، شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے کچھ توپ کے گولے بفرزون میں جا گرے۔ جنوبی کوریا کی فوج نے فائرنگ پر شمالی کوریا کو متعدد انتباہی پیغامات بھیجے۔ جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی گولہ باری کو 2018ء میں ہونے والے معاہدے کی واضح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کورین فوجی سربراہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشترکہ سرحد کے قریب جنوب میں فائر کیے گئے درجنوں پروجیکٹائل کا پتہ لگانے کے بعد توپ کے گولے داغے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن اگلے مورچوں کے قریبی علاقوں میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والی فوجی کارروائیاں بند کرے، شمالی کوریا کسی بھی اشتعال انگیزی کا سختی سے جواب دے گا۔
خبر کا کوڈ : 1028747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش