QR CodeQR Code

جرمنی میں چاقو سے حملہ، اسکول کی طالبہ ہلاک

6 Dec 2022 10:19

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو زخمی حالت میں چاقو سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جرمنی کے جنوبی علاقے میں چاقو حملے میں ایک طالبہ ہلاک اور دوسری زخمی ہو گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دو طالبات پر اسکول کے راستے میں چاقو سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 14 سال کی ایک طالبہ ہلاک ہو گئی۔ حملہ آور چاقو مارنے کے بعد قریبی عمارت میں چھپ گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو زخمی حالت میں چاقو سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حملہ آور کی عمر27 سال ہے اور اس کا تعلق افریقی ملک اریٹریا سے ہے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 1028750

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028750/جرمنی-میں-چاقو-سے-حملہ-اسکول-کی-طالبہ-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org