QR CodeQR Code

شہباز شریف اور وزیراعظم آزادکشمیر میں تکرار

6 Dec 2022 10:40

وزیراعظم شہباز شریف منگلا میں ڈیم کے یونٹ 5 اور 6 کی ریفربشمنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کر رہے تھے کہکوہستان میں بجلی منصوبے کا اعلان کرنے پر وزیراعظم آزادکشمیر کے ساتھ تکرار ہو گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منگلا میں تقریر کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر کے ساتھ تکرار ہو گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف منگلا میں ڈیم کے یونٹ 5 اور 6 کی ریفربشمنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کر رہے تھے کہکوہستان میں بجلی منصوبے کا اعلان کرنے پر وزیراعظم آزادکشمیر کے ساتھ تکرار ہو گئی۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے وزیراعظم کی تقریر کے دوران بولنے کی کوشش کی، جس پر شہباز شریف نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بیٹھ  جائیں، بعد میں بات کریں گے، تاہم وزیراعظم آزادکشمیر خاموش نہ ہوئے۔ دونوں وزرائے اعظم کے مابین تکرار کی ویڈیوز سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہو گئیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے منع کرنے کے باوجود وزیراعظم آزادکشمیر خاموش نہ ہوئے اور انہوں نے احتجاجاً اپنی بات جاری رکھنے کی کوشش کی، جس پر شہباز شریف نے انہیں دوبارہ کہا کہ ’’بات کریں گے آپ سے‘‘۔

شہباز شریف نے اپنی تقریر دوبارہ شروع کی تو وزیراعظم آزادکشمیر پھر بول پڑے، جس پر شہباز شریف نے انہیں کہا کہ ’’پلیز، میری بات سنیں، آزادکشمیر کے لیے، آپ سے بات کریں گے، وزیراعظم صاحب، آپ بیٹھیں، آپ سے بات کریں گے‘‘۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی تقریر کے دوران نام لیے بغیر پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تعمیر و ترقی عمل سے ہوتی ہے، نعروں سے اور دھرنوں سے نہیں ہوتی، اور خرابی سے نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں سیاسی استحکام پیدا نہیں ہو گا، ترقی اپنا سفر جاری نہیں رکھ سکتی۔ اس لیے نعرے نہ لگائیں بلکہ اپنے عمل سے قوم پر اپنی کارکردگی ثابت کریں۔


خبر کا کوڈ: 1028758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028758/شہباز-شریف-اور-وزیراعظم-آزادکشمیر-میں-تکرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org