QR CodeQR Code

آزاد کشمیر کے عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے، راجہ فاروق حیدر

6 Dec 2022 10:50

میر پور میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر سے تبدیلی کا بوریا بستر گول کرنے کا وقت آگیا ہے، حکومت وعدوں سمیت گھر جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و مرکزی رہنماء مسلم لیگ نواز راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پونچھ ڈویژن کے عوام نے انتشاری سیاست کو مسترد کر دیا، میرپور کے عوام درست فیصلہ کریں، پاکستان میں انتشاری سیاست اختتام کے قریب ہے، ہمارے دور کے منصوبوں کا کریڈٹ لینے کے علاوہ کچھ نہ کرسکے، آزاد کشمیر سے تبدیلی کا بوریا بستر گول کرنے کا وقت آگیا ہے، حکومت وعدوں سمیت گھر جائیگی، ہم نے 5 سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے، گذشتہ ڈیڑھ سال سے سارا عمل جام ہے۔

آزاد کشمیر کے عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے، جو معاشرے میں انتشار پھیلانے کی وجہ بن سکتی ہے، ہم نے میرٹ کو بحال کیا، عام آدمی کو اس کا حق دلایا۔ قائد مسلم لیگ محمد نواز شریف کی خصوصی شفقت اور شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل کی دلچسپی سے آزاد کشمیر کے مالیاتی انتظامی اختیارات میں اضافہ ہوا، جس کے ثمرات آزاد کشمیر کی ریاست کو مل رہے ہیں، جسے کوئی نہیں جھٹلا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ میرپور کے دوران سیکٹر ایف ٹو میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


خبر کا کوڈ: 1028762

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028762/ا-زاد-کشمیر-کے-عوام-میں-بے-چینی-بڑھ-رہی-ہے-راجہ-فاروق-حیدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org