QR CodeQR Code

این آر او ون قوم کو بہت مہنگا پڑا، این آر او ٹو اس سے بھی شرمناک ہے، عمران خان

6 Dec 2022 09:45

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 11 سو ارب روپے کی کرپشن کے کیسز کو استثنیٰ دیا جا رہا ہے، جو دن دیہاڑے ڈکیتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ این آر او ون اس قوم کو بہت مہنگا پڑا لیکن این آر او ٹو اس سے بھی شرمناک ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دو بدمعاش خاندانوں اور ان کے ساتھیوں کی لوٹ مار نے دس برسوں میں قرض چار گنا بڑھا دیا۔ عمران خان کا اپنے ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ 11 سو ارب روپے کی کرپشن کے کیسز کو استثنیٰ دیا جا رہا ہے، جو دن دیہاڑے ڈکیتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1028763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028763/این-ا-ر-او-ون-قوم-کو-بہت-مہنگا-پڑا-آر-ٹو-اس-سے-بھی-شرمناک-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org